کھیل

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم، پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر

لاگوس:  آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے بڑی شکست دے دی۔

سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، نائیجیریا کے خلاف آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور آئیوری کوسٹ کے 7 بیٹرز ایک بھی رن نہ بنا سکے۔

نائیجیریا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھے جس میں سلیم 112 رنز بناکر نمایاں رہے، جواب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم آٹھویں اوور میں محض 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این