پاکستان

82 کروڑ روپے جیتنا چاہتے ہیں؟ تو دنیا کا کوئی بھی فرد ناسا کے نئے چیلنج کا حصہ بن سکتا ہے

کیا آپ امریکی خلائی ادارے ناسا کی مدد کرکے کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو آپ کو ناسا کو بتانا ہوگا کہ چاند پر مستقبل قریب میں انسانوں کے پہنچنے کے بعد کچرے کو کیسے محفوظ طریقے سے ری سائیکل کیا جائے۔

لیونا ری سائیکل چیلنج نامی پروگرام کے لیے لوگوں کو اپنے آئیڈیاز فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔

ناسا کے مطابق ادارے کی جانب سے فضلے کو ری سائیکل کرنے والی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دی جائے گی۔

امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ زمین سے باہر کے حالات اور وہاں کی کھوج میں مددگار ڈیوائسز میں ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

جو کوئی اس کا متنوع حل پیش کرے گا، وہ ناسا سے 3 لاکھ ڈالرز تک (82 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جیت سکے گا۔

دنیا کے کسی بھی ملک کا شہری اس پروگرام کے لیے اپنے آئیڈیاز بھیج سکتا ہے، بس اس کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہوگی۔

اس چیلنج میں شرکت کرنے والے اپنا کام 2 کمپیٹیشن ٹریکس میں جمع کراسکیں گے، ایک پروٹوٹائپ بِلڈ ٹریک اور ڈیجیٹل ٹوئن ٹریک۔

اس بارے میں تفصیلات اس لنک پر جاکر دیکھی جاسکتی ہیں۔

پہلے مرحلے میں ڈیزائننگ، ہارڈ وئیر اور سسٹمز تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

اس مرحلے کے فاتح کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں صرف ڈیزائنز کو جمع کرنا ہوگا، ہارڈ وئیر یا کسی پروٹوٹائپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں مکمل سسٹم کی ورچوئل نقل ڈیزائن کرنا ہوگی اور اس مرحلے کے فاتح کو 20 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ