انٹرنیشنل

ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے: سینئر مشیر علی خامنہ ای

تہران:   ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے دعوے قیاس آرائیاں ہیں، حزب اللہ لبنان کی اہم حقیقت ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی، شام اور لبنان کے دورے میں حزب اللہ کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند دیکھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر