پاکستان

ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش

لاہور:   لاہور ہائکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔

لاہور ہائکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ‏الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کی شق 4 آئین سے متضاد ہے، ‏الیکشن کمیشن کے پاس عدالتی اختیار نہیں ہے اس لیے کمیشن کسی کو نااہل نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا نااہلی کا اختیار کالعدم قرار دے۔

عدالت نے درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کردی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ