پاکستان

بیلا روسی صدر کی آج پاکستان آمد، اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

اسلام آباد:   بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔

بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گیا ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، وفد کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا۔

بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی وفد کے استقبال کے موقع پر موجود تھے، بیلاروس کے وفد میں وزیر خارجہ سمیت کل 8 وزراء شامل ہیں، بیلاروس کا وفد 68 افراد پر مشتمل ہے، وفد میں 43 تجارتی افراد شامل ہے۔

وفد کے اس سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس میں ٹریڈ روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے، فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔

دونوں ملکوں میں مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ