کھیل

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مریدکے میں فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کردیا

مریدکے:  صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مریدکے میں رانا تنویر حسین فٹبال سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

فٹبال سٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپوره، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی او سپورٹس، ضلعی افسران سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، کھیل کھلاڑیوں کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد رہتے ہیں وہاں کے ہسپتال ہمیشہ ویران ہوتے ہیں، “کھیلتا پنجاب” پروگرام سموگ کے پیش نظر روکا گیا ہے عنقریب ڈوثرنل مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این