انٹرنیشنل

ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلئے تحقیقاتی ٹیم بنانے کا منصوبہ

واشنگٹن:    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی منتخب صدر ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلئے تحقیقاتی ٹیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف میں تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس بات کا ثبوت تلاش کیا جا سکے کہ 2020 کے انتخابات کو دھوکہ دہی نے داغدار کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لاکھوں حامی ان کے اس بے بنیاد الزام سے اتفاق کرتے ہیں کہ ووٹروں کی وسیع دھوکہ دہی کی وجہ سے وہ 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔

میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ سال انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں سے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی اور یہ الزامات خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات سے سامنے آئے۔

امریکی اخبار نے ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے دو لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ اسمتھ کے ساتھ کام کرنے والی پوری ٹیم کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر