تجارت

بابا گرونانک کے 555 ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یاد گاری سکہ جاری

کراچی:   سٹیٹ بینک نے بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش پر یاد گاری سکے کا اجراء کردیا۔

وفاقی حکومت نے 55 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے ، پیتل ، نکل اور تانبے سے بنے سکے کا وزن 13.5 گرام ہوگا، سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلاک اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سکّے کے کنارے پرستارے اور ہلال کے اوپر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں، سِکے کے پچھلے رخ پر وسط میں بابا گرونانک دیو کی یادگار کی تصویر ہے۔

اس ضمن میں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مملکتِ پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے، بابا گرونانک دیو اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیت ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہے، سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے اور اس کے مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔

سکہ سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز سے پیر کو جاری ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا