پاکستان

وزیر داخلہ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ، دھرنے یا ریلی کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں دھرنے یا ریلی کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کردیا۔

ایکسپریس  نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔

محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس،  دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو  بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 سے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو  اسلام آباد پہنچ رہا ہے جب کہ صدر  بیلاروس 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ اس حوالے سے  پارٹی میں مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ