کھیل

ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ

کراچی:  پاکستان کی 18 رکنی جونیئر ہاکی ٹیم ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے عمان کے شہر مقسط روانہ ہوگئی۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں 26 نومبرسے 4 دسمبر 2024 تک شیڈول 10 ٹیموں کے ایونٹ کوعالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کی حیثیت حاصل ہے، پہلی 6 پوزیشن پانے والی ٹیمیں ایف آئی ایف کے تحت اگلے برس ہونے والے عالمی جونیئر کپ میں شرکت کی حامل ہوں گی۔

ایشین جونیئرکپ کے لیے قومی جونیئر اسکواڈ کی قیادت عبدالحنان کر رہے ہیں، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی سفیان خان نائب کپتان ہیں۔

قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ فیضان جنجوعہ، علی رضا( گول کیپرز)، سفیان خان، عقیل احمد، بلال اسلم، ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع(ڈیفینڈرز)، ذکریا حیات، محمد احمد مدی، عبدالحنان شاہدِ(مڈ ڈیفینڈر)، مغیرہ، رانا ولید، حمزہ فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ( فارورڈز) پر مشتمل ہے۔

اولمپئین قمرابراہیم ہیڈ کوچ، اولمپئین کامران اشرف کوچ، اجمل خان منیجر اور ابوذر ویڈواینالسٹ ہیں۔

ایشین جونئیرکپ میں شریک 10 ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے دفاعی چیمپئین بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چائینیز تائپے پر مشتمل ہے جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلا دیشں، چین، ملائشیا اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کے خلاف کھیلے گا، اگلے روز دوسرے میچ میں بنگلا دیشں سے مقابلہ ہوگا، 30 نومبرکو قومی جونیئر ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این