انٹرنیشنل

میٹ گیٹز دستبردار، صدر ٹرمپ نے پیم بونڈی کو اٹارنی جنرل نامزد کردیا

واشنگٹن:   امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔

پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں ، وہ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔

تاہم میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر