انٹرنیشنل

چین کا برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم

بیجنگ:   چین نے کہا کہ برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کے خواہاں ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں برازیل کا اپنا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا وہ چین۔برازیل تعلقات کو ایک پائیدار ہم نصیب معاشرے میں تبدیل کریں گے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کو برازیل کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ جوڑیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر لولا نے مشترکہ طور پر چین اور برازیل کے تعلقات کی ترقی کے 50 سال کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتر پوزیشن اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اپ گریڈنگ اور دونوں کی ترقیاتی حکمت عملیوں کی صف بندی یقینی طور پر چین برازیل تعلقات کے اگلے سنہری 50 سالوں کو فروغ دے گی، “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کے لیے خود کو متحد اور مضبوط بنانے کے لیے ایک مثال قائم کرے گی اور عالمی گورننس میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کو بڑھانے میں اپنا حصہ لے گی۔

ترجمان کے مطابق چین برازیل کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے اور تصادم کے بجائے تعاون، بالادستی کے بجائے انصاف اور غربت کے بجائے ترقی کے نئے دور کے لئے مشترکہ طور پر مضبوط پیغام دینے کے لئے تیار ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر