پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی

اسلام آباد :    توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے رہائی کی روبکار جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہوچکی، وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی دی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے 10لاکھ روپے کے 2 مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے۔

واضح رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی ، عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ