پاکستان

بشریٰ بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کربیانات چلائے جا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سیاق و سباق سے ہٹ کربیانات چلائے جا رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے کال کرکے شریعت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمد بن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، حکومت بانی پی ٹی آئی اور محمد بن سلمان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے، احتجاج سےتوجہ ہٹانےکے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنےکو تیارہے، اس جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ بشریٰ بی بی کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے،  پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، بشریٰ بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں، وہ جو کہہ رہی ہیں اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم ان کا بیان پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے  کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں ، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کر دیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ