انٹرنیشنل

ایران کے وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران:  ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

مقامی سرکاری خبر رساں کے مطابق عراقچی اور قطر کے شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ جنگ بندی کے لئے کئی مہینوں تک بے نتیجہ مذاکرات کی قیادت کی لیکن خلیجی ریاست نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ثالثی کی کوششوں کو روک دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا گیا جب قطر نے ایرانی حمایت یافتہ حماس کو خبردار کیا تھا کہ اس کے سیاسی بیورو کو مزید خوش آمدید نہیں کہا جائے گا، خلیجی ریاست نے 2012ء سے امریکہ کی حمایت سے حماس کی میزبانی کی ہے۔

یاد رہے کہ قطر نے منگل کو کہا تھا کہ حماس کے مذاکرات کار دوحہ میں نہیں تھے لیکن ان کا دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر