پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد: (   الیکشن کمیشن نے بان پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چودھری بتایا کہ ان کو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔

دوران سماعت  حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک سے حاضری کا بندوبست ہوجائے گا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کرے گا، بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ