پاکستان

حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے24نومبرکو احتجاج ہوگا: وقاص اکرم

اسلام آباد:  سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے 24نومبر کو احتجاج ہو گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی  انسداد دہشت گردی کےکیسزمیں ضمانت تک رہائی مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پروپیگنڈا کرے24 نومبرکااحتجاج ہو گا، علی امین گنڈا پوراحتجاج کو لیڈ کریں گے، آج کی ملاقات اس لیے ہوئی کل کی ملاقات میں تشنگی رہ گئی ہوگی۔

سینیٹرفیصل واوڈا کے رویے کے حوالے سے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کہ فیصل واوڈا غصے میں باتیں کرتے رہتے ہیں، انہیں میں کیا جواب دوں۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ اسلام آباد کا احتجاج موخر نہ معطل ہوگا، کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں استحکام ہو، چند عناصر ملک میں انتشارچاہتے ہیں۔

آخر میں عمران خان کی اہلیہ کے متعلق سوال کا اپنے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے صرف بانی کا پیغام پارٹی تک پہنچایا،وہ احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ