پاکستان

یو اے ای سے پہلی بار 3 بچوں کی ماں مس یونیورس کیلئے نامزد

دبئی:   متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ’مس یونیورس 2024ء‘ کے مقابلوں کے لیے پہلی بار نامزدگی پیش کر دی، یو اے ای کی جانب سے نمائندگی کے لیے جس ماڈل کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ناصرف شادی شدہ ہیں بلکہ 3 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے صرف 18 سے 28 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ ماڈلز کو ہی مس یونیورس کے مقابلۂ حسن میں شرکت کی اجازت تھی، تاہم 2023ء میں عمر، قد، وزن اور ازدواجی حیثیت سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایمیلیا ڈوبرایوا گزشتہ 10 برس سے امارات میں رہائش پزیر ہیں، ملبوسات کے راؤنڈ میں ایمیلیا ڈوبرایو عبایا پہنیں گی جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک شاندار خراجِ عقیدت ہو گا۔

ایمیلیا ڈوبرایو نے بتایا کہ اس عبایا کے نیچے والے حصے میں اس ملک سے لی گئی حقیقی ریت شامل ہو گی اور عبایا کا اوپر والا حصہ اس ملک کی جدیدیت کی عکاسی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لباس حقیقی طور پر یو اے ای کی نمائندگی کرے گا، یہ دکھاتے ہوئے کہ کس طرح اس نے ریت سے ایک جدید ملک کی بنیاد رکھی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ