تجارت

پنجاب: کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھا کر7لاکھ 50ہزار کردی گئی

لاہور :   وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے کسانوں کے لئے خوشخبری آگئی ، مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھاکر 7لاکھ 50ہزار کر دی۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ کے لئےپورٹل کے ذریعہ 12لاکھ 89ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں، ترجمان بینک آف پنجاب نے 4لاکھ 87ہزار درخواستیں منظور کر لیں ، کسانوں نے3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کر لی، کسان کارڈ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے گیم چینجر ہو گا، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں 2600رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کے لیے بلا سود قرضہ پر زرعی مداخل کی خریداری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کسان کارڈ کے لیے غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا