پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمر فاروق کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور:    لاہو رہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، درخواست گزار نجی دورے پر ملک سے باہر ہیں، حکومت نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ذکر کیے گئے مقدمہ میں درخواست گزار نامزد ہی نہیں ہے، سڑک بلاک کرنا ایسا بڑا جرم بھی نہیں ہے کہ کسی کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا جائے۔

ایڈووکیٹ عامر سعید راں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو درخواست گزار ایم این اے کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ایم این اے عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے اور پولیس کو 10 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ