پاکستان

توڑ پھوڑاحتجاج کیس : علی نوازاعوان ، عامرمغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد :   انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر درج 6 مختلف مقدمات کے معاملے میں غیرحاضر ملزمان علی نواز، عامر مغل و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان ، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے جبکہ تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حماد اظہر، مراد سعید ، فرخ حبیب، واثق قیوم و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ سنگجانی ، تھانہ رمنامیں کیسز کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ، تھانہ گولڑہ اور بارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

عامر محمود کیانی و دیگر حاضر ملزمان کی حاضری لگائی گئی ، ملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں 1 ،تھانہ گولڑہ میں 1، تھانہ رمنا میں 2 ، 1 مقدمہ تھانہ سنگجانی اور 1 تھانہ بارکہو میں درج ہے۔

تمام مقدمات مختلف موقعوں پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے باعث انسدادِ دہشت کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ