پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، بشریٰ بی بی

پشاور:    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق 24 نومبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں بشریٰ بی بی ممبران اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر شدید برہم ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے گزشتہ احتجاج اور قافلوں کی رپورٹ ملی، کئی عہدیدار اور ممبران صرف حاضری کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کئی عہدیدار کارکنوں سمیت مختلف مقامات سے واپس آ گئے تھے۔

بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس بار ایسا نہیں چلے گا، ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ