کھیل

ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، نداڈار، عالیہ ریاض سمیت 6 کرکٹرز کی چھٹی

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ 25-2024 سیزن کیلئے 16 ویمنز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 24-2023 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں، تسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے، گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 23-2022 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اسی طرح ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست

  • کیٹگری اے: فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سدرہ امین
  • کیٹگری بی: ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال
  • کیٹگری سی: ڈیانا بیگ، عمیمہ سہیل
  • کیٹگری ڈی: غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدہ عروب، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی
Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این