کھیل

کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

کرائسٹ چرچ:    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا، ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں، ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی 20 میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی وائٹ بال کیریئر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این