پاکستان

نشتر ہسپتال نے ڈائلسز یونٹ سے 30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تصدیق کردی

ملتان:    نشتر ہسپتال انتظامیہ نے 30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تصدیق کردی، ڈائیلسز یونٹ کا مریض ایڈز کے پھیلاؤ کا باعث بنا۔

ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلسز کے 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، 240 مریضوں میں سے ایک مریض ایڈز میں مبتلا، مریض کی سکریننگ کے بعد ایڈز تشخیص ہوا، مریض کا ڈائیلسز کیا گیا جسکے بعد دیگر مریضوں کا ڈائیلسز ہوا اور ایڈز پھیلا۔

30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کے بعد نشتر کی 2 ڈائیلسز مشینیں فوری طور پر بند کردی گئیں، محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات بارے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق 4 رکنی انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ