انٹرنیشنل

اختلافات سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق، جنگیں بھڑکنے کا خطرہ ہے: امام مسجد نبویؐ

کیرالہ:    مسجد نبویؐ کے امام اور خطیب شیخ عبداللہ البیجان نے بھارت میں ہونے والی’اسلام انسانیت اور امن کا مذہب ہے‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔

امام مسجد نبویؐ شیخ عبداللہ البیجان اس امن کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، شیخ عبداللہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق ہیں، جس کے نتیجے میں افراتفری پھیلنے اور جنگیں بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

شیخ عبداللہ نے 35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سلامتی، امن، استحکام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کی عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر