تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج چوتھے روز بھی مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد:    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آج چوتھے روز بھی مذاکرات ہوں گے۔

آج ہونے والے مذاکرات میں زرعی شعبے سے انکم ٹیکس کے خصوصی سیشنز ہوں گے، زرعی شعبے سے انکم ٹیکس بڑھانے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، زرعی ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پیش کی جائے گی۔

صوبائی وزارت خزانہ، محکمہ زراعت کے حکام مذاکرات کے سیشنز میں شریک ہوں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے زراعت پر انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، زراعت پر کارپوریٹ سیکٹر کی طرح شرح کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، زراعت سے سالانہ 60 لاکھ روپے کمانے والوں پر 45 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ٹیکس اتھارٹیز اہداف پر بریفنگ دیں گی، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی آئندہ مالی سال سے شروع ہو جائے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا