کھیل

پاک آسٹریلیا پہلا ٹی 20، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

برسبین:  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا لیکن بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث تاحال ٹاس بھی نہ ہوسکا جب کہ پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی 20 ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے 13 اور کینگروز نے 11 میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این