کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: شاہین آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے

دبئی:    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے سال بھر کے طویل وقفے کے بعد بولرز کی رینکنگ میں دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بہترین بولنگ سے جنوبی افریقا کے سپنر کیشو مہاراج کو تیسری نمبر پر دھکیل دیا تاہم افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے ساتھ، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف 13ویں پوزیشن پر آگئے۔ حارث رؤف کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این