انٹرنیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:    امریکی صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتدار کی منتقلی پر بات چیت ہوئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران خارجہ پالیسی اور داخلی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جوبائیڈن نے کہا پرامن اقتدار کی منتقلی کیلئے پر عزم ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

ٹونلڈ ٹرمپ نے کہا میں اس تبدیلی کی بہت تعریف کرتا ہوں جو ہموار اور آسان ہو، سیاست ایک مشکل کام ہے، اکثر اوقات سیاست کی دنیا اچھی نہیں ہوتی لیکن آج صورتحال قدرے مختلف ہے، ملاقات کے دوران بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ بھی کیا۔

سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ اپنے ساتھ سوالات کا پلندہ لائے تھے، مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر