کھیل

اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا 18 دسمبر سے کراچی میں آغاز

اسلام آباد:    پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا 18 دسمبر سے کراچی میں آغاز ہوگا۔

سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر فیڈریشن علیم آغا نے کہا ہے کہ پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، یہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اورسندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 18 سے 25 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں اوپن سنگلز، سینئرز، گرینڈ ماسٹرز، ایمچور گرینڈ، ڈبلز، انڈر24، لیڈیز، فور مینز ٹیم، ڈیف اور میڈیا کی کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنل 24 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 25 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این