انٹرنیشنل

کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

ریاض :   مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ  کا ایک حصہ ہے، کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر