پاکستان

سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، چیئرمین نیب اور دیگر سے بیان حلفی طلب

کراچی:    سندھ ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں فریقین سے بیان حلفی طلب کر لیے۔

عدالت میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں ڈی جی نیب کراچی، چیئرمین نیب اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب کی جانب سے معاملے کی باضابطہ تحقیقات نہیں کی گئیں، متاثرین کے بیانات لیے بغیر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق تحقیقات نہیں ہوں گی، آپ کی درخواست نمٹا دی گئی تھی، عدالتی آرڈر کے مطابق تحقیقات ہو چکی ہیں، یہ کوئی زندگی بھر چلنے والا کیس نہیں۔

بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں فریقین سے 2 ہفتوں میں جوابی بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ