انٹرنیشنل

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں سمیت شہید

بیروت :    لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے کے حملے میں حسن نصراللہ کے چچا عبداللہ نصر اللہ، ان کے تین بچے اور ان کا ایک پوتا شہید ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ابو حیدر عبداللہ حزب اللہ کے مرحوم سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے چچا ہیں، حسن نصراللہ جو گذشتہ ستمبر میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک میں حزب اللہ کی قیادت کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے ۔

یہ چاروں افراد جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ میں ایک گھر میں تھے، جو کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی جائے پیدائش ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی افواج نے دو ماہ قبل لبنان میں پنےحملوں کی رفتار میں اضافہ کردیا تھا، خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ اور جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں ڈرون کے ذریعے کئی حملے کیے جن میں حزب اللہ سے منسلک جنگجوؤں اور عہدیداروں کو قتل کیا۔

گزشتہ ماہ (اکتوبر) کے آغاز میں اسرائیل نے لبنان میں "زمینی آپریشن” شروع کیا جسے اس نے سرحد کے اس پار محدود کارروائی قرار دیا۔

تاہم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنوب کے کسی بھی دیہات پر مکمل کنٹرول نہیں ہے لیکن اسرائیلی تصادم اور بمباری کے نتیجے میں تقریباً 36 قصبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر