پاکستان

9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹیز تفتیش مکمل، فواد چودھری سمیت دیگر قصور وار قرار

لاہور:   9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں جے آئی ٹیز نے تفتیش مکمل کر لی، فواد چودھری، علیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔

اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چودھری، ملک کرامت کھوکھر، مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے کہا کہ ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کر رہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔

دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کر لی، تفتیش میں فواد چودھری، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان کو قصور وار نہیں پایا گیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ