تجارت

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ کی تلاش شروع

کراچی :   وزارت ہوا بازی کے ماتحت نئی قائم شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا، عہدے کے لیے عمر کی حد کم سے کم 45 اور زیادہ سے زیادہ 57 سال رکھی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کسی بڑے ادارے کو چلانے کا 20سال کا تجربہ یاایوی ایشن انڈسٹری میں 10 سال کا مینجمنٹ کا تجربہ لازمی شرط رکھی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 15 روز کے اندر سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نجکاری سے قبل ادارے کےواجب الادا قرضوں،اثاثوں کو حکومتی ملکیت میں رکھنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا