کھیل

الجیرین باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

پیرس:  پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ابتدائی طور پر 2023 میں فرانسیسی اور الجزائری ماہرین نے پیرس کے ہسپتال اور الجزائر کے ہسپتال میں تیار کی تھی، غیر مصدقہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایمان خلیف میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونےکے سوشل میڈیا پر صارفین ان سےگولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این