پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ’اے ڈی بی‘ سے مدد مانگ لی

کراچی:    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی فور) لگانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مدد مانگ لی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس ایما فین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سندھ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین کے گھروں کیلئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک، ایشین بینک اور دیگر اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین کے محفوظ گھر بنا رہی ہے، سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کیلئے واش پروجیکٹ کی ضرورت ہے تاکہ واش روم اور نکاسی آب کا سسٹم بنایا جائے۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کے گھروں کیلئے سولر پروجیکٹ کیلئے بھی مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگی بجلی کے متحمل نہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دونوں منصوبوں میں مدد کی یقین دہانی کرا دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ