کھیل

پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا

لاہور:   پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا، پاکستان پہلی بار انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ویمنز ٹیم اپریل ،مئی 2026 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم اپریل 2027 میں پاکستان آئے گی جبکہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم اکتوبر 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم فیوچر ٹور پروگرام 2025-29 میں چار ہوم سیریز اور چار اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کی میزبانی اکتوبر 2028 میں کرے گی۔

قومی ویمنز ٹیم فروری 2026 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، جولائی 2026 میں سری لنکا کے خلاف اووے سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم نومبر 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم جون 2028 میں آئرلینڈ کے خلاف اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے آئرلینڈ میں ٹرائی سیریز بھی کھیلیں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این