تجارت

ای سی سی سے منظوری کے بعد پاسکو سے گندم کی ترسیل کیلئے فارمولہ طے

 اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے پر اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ دینے کیلئے تیار تھے لیکن انھیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روک دیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے انھیں استعفیٰ دینے سے سات آٹھ روز رکنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ مجھے بھی معلوم ہے کہ جنوری کے بعد استعفے سے ضمنی الیکشن نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 17 جنوری کو لاہور میں منعقدہ عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے عمران خان سے بھی استعفیٰ دینے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھی استعفیٰ دو، باہر آؤ، لاٹھیاں اٹھاؤ اور جاتی امراء کی اینٹ سےاینٹ بجا دو کیونکہ یہ تقریروں سے نہیں جاتے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا