پاکستان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، مکمل فٹ قرار

راولپنڈی:    عدالتی حکم پر بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، پمز ہسپتال کے 3 اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یونس پر مشتمل  ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

معالجین نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور معمول کے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کیے، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ