خیبر پختونخوا کے وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔
کے پی کابینہ کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا، کابینہ کے ہر ممبر کو سرکاری گھر نہ ملنے پر دو لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی مد میں ملیں گے۔
ترمیمی بل کے مطابق ذاتی گھر والے وزیروں کو بھی اب دو لاکھ روپے میں مل سکیں گے، وزراء کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ایک بار10 لاکھ روپے ملیں گے۔
بل میں مزید بتایا گیا کہ وزراء تزئین و آرائش فنڈز میں قالین، پردے، ایئرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر بھی خرید سکیں گے جبکہ وزراء عہدہ چھوڑنے کے بعد تمام خریدی گئی اشیاء محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے پابند ہوں گے۔





