تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد :   حکومت نے سردی سے پہلے ہی عوام پر گیس بم پھینک دیا، ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے پہلے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 254 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے، اکتوبر میں گھریلو سلنڈر 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے کا تھا، ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین نومبر کے لیے کیا گیا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا