کھیل

ابوظہبی ایچ ایس بی سی اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 7 نومبرسے آغاز، تیاریاں عروج پر

ابوظہبی:   ابوظہبی ایچ ایس بی سی اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 19 واں ایڈیشن 7 نومبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا، یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں فرانسیسی گالفر وکٹر پیریز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، 7 نومبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 10نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی ایچ ایس بی سی گالف ایونٹ ایک یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ ہے جو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہر سال منعقد ہوتا ہے، ابوظہبی یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 2006ء میں کھیلا گیا تھا جو امریکی گالفر کرسچن ڈین ڈی مارکو نے جیتا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این