انٹرنیشنل

امریکا کی تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی سنگین نتائج کا باعث بنے گی: چین نے خبردار کر دیا

بیجنگ:    چین نے کہا ہے کہ امریکا کا تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنا سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگنگ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہئے کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔

ترجمان چینی وزارت دفاع نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں سب سے اہم ہے اور یہ چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر کی نمائندگی کرتا ہے جسے اسے عبور نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے جزیرے کے لئے 2 بلین ڈالر کے ممکنہ ہتھیاروں کی فروخت کے پیکیج کے حوالے سے کہاکہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے سنگین نتائج کو پوری طرح سمجھے اور امریکا اپنی دفاعی صنعت کو تقویت دینے کے لئے تائیوان کا استحصال کر رہا ہے۔

واضح رہے امریکی محکمہ دفاع کی دفاعی سلامتی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ محکمہ خارجہ نے تائیوان کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی منظوری دی ہے، جس میں نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم اور ریڈار سسٹم شامل ہوں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر