پاکستان

پاک چین تعلقات میں ثقافتی سفارتکاری کا کلیدی کردار ہے: مشاہد حسین

اسلام آباد:   سابق سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں ثقافتی سفارت کاری کا کلیدی کردار ہے، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کاتعلق باہمی تعاون، مشترکہ اقدامات کے ذریعے مضبوط ہوا ہے۔

سابق سینیٹر مشاہد حسین نے اکادمی ادبیاتِ پاکستان میں فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ”چائنا پاکستان کلچرل سمپوزیم‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم میں چین اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی روابط کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر حنا شاہد سربراہ شعبہ آرٹس اینڈ میڈیا فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد، ڈو جیننگ ڈائریکٹر سی ایم جی اسلام آباد سٹوڈیو ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر نیشنل لینگویج پروموشن اتھارٹی اور انجم داراٹیکسلا کلچرل اینڈ ہیریٹیج میوزیم کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔

مہمان خصوصی مشاہد حسین نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی کی دستاویزی فلم کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی بندھن پر شاہراہ ریشم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تبادلے اور شمولیت کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ایک عالمی ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے، جو باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ