پاکستان

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی: وفاقی وزیر داخلہ

لاہور:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزہ ملے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مہمان بنایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، یو ایس پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان میں ویزہ آن آرائیول کی سہولت موجود ہے، ہم نے کسی کو مسئلہ نہیں ہونے دینا، چاہے سال میں 10 بار آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہوگی، حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتاپور کے علاوہ بھی کسی جگہ جانا چاہیں تو اوپن کریں گے، کچھ مسئلے اور مسائل ہیں ان کو بھی ختم کیا جائے گا، امریکا، کینیڈا اور یو کے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائے اور 30 منٹ میں ویزہ حاصل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہاں سال میں 10 لاکھ سکھ یاتری آئیں، ہم نے 124ممالک کا ویزہ فری کردیا ہے، پاسپورٹ ہے آنکھیں بند کریں اور آجائیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کیلئے جتنی بار آنا ہے آسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ