تجارت

ایف بی آر نے ملک کے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس کی ویلیو ایشن کر دی

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس کی ویلیو ایشن کر دی۔

وزارت قانون سے توثیق کے بعد ایف بی آر نے پراپرٹی کے سرکاری ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی نرخوں میں اضافے کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے، پراپرٹی کے نئے ریٹس کا تعین رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز، ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت سے کیا۔

اس حوالے سے ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، بنوں، بھکر، بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، گھوٹکی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گھوڑا گلی، گوجرانوالا، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لاڑکانہ کے پراپرٹی نرخ طے کئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ایریا سیکٹر ای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی، سیکٹر ایف 6 میں فی سکوائر یارڈ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار جبکہ سیکٹر ایف 7 میں فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار، ای 11 میں 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ضلع وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ میں زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر کی قیمت 60 لاکھ 39 ہزار روپے تک مقرر کی گئی، علی پور چٹھہ میں زیادہ سے زیادہ فی مرلہ کمرشل کی قیمت 2 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

پہلے سے طے شدہ 42 شہروں کے ریٹس کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، پراپرٹیز کیلئے نئی ایف بی آر پراپرٹی ویلیو کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا