کھیل

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیت 5 افراد پر تاحیات پابندی

کراچی:   پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق قومی کپتان اولمپئین ناصر علی سمیت 5 افراد پر تاحیات پابندی لگادی۔

فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری اولمپئین رانا مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار متوازی فیڈریشن بنانے پر پانچ افراد پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں اولمپئین ناصر علی، اولمپئین خالد بشیر، اولمپئین سلیم ناظم ، حیدر علی اور علی عباس شامل ہیں۔

دوسری جانب صدر طارق بگٹی نے مزید کہا کہ کانگریس میں فیصلہ ہوا ہے کہ متوازی باڈی لانے والوں پر تاحیات لگائی جائے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این