پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر

راولپنڈی:   جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر ہوگئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اس موقع پر شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان کے نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ